روئی کے نرخ

روئی کے نرخ

کراچی (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 430 روپے پر برقرار رہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 130 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 37.324 کلوگرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ بالترتیب 6 ہزار 130 روپے اور 6 ہزار 560 روپے پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس