رمضان المبارک سمیت عام ایام میں بھی چینی کی کوئی قلت نہیں ہو گی

رمضان المبارک سمیت عام ایام میں بھی چینی کی کوئی قلت نہیں ہو گی

لاہور(اے پی پی)ملک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ سمیت عام ایام میں بھی چینی کی کوئی قلت پید ا نہیں ہو گی کیونکہ اس وقت ملک میںچینی کا مطلوبہ وافر سٹاک موجود ہے ۔سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت کے پاس موجود سٹا ک عوامی ضروریات کیلئے کافی ہے لہذا ما ہ صیام کے دوران چینی کی قلت کا تاثر کسی صورت درست نہیں ہے اور حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دے گی اور اس کے لئے ایسی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس سے قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث شوگر مافیا کو اپنی سازشوں میں کامےاب ہونے کا موقع نہیں ملے گا۔انہوںنے بتایاکہ حسب سابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی رعائتی نرخوں پر فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی ۔

مزید : کامرس