جنوبی کوریا نے ایران سے تیل کی درآمدات روکنے کا اعلان کر دیا

جنوبی کوریا نے ایران سے تیل کی درآمدات روکنے کا اعلان کر دیا

پیانگ یانگ (اے اے این) جنوبی کوریا نے یورپی یونین کی پابندیوں کے تناظر میں ایران سے تیل کی درآمدات روکنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتوں معیشت، خزانہ اور امور خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا یورپی یونین کی جانب سے ایران سے خام مواد کی درآمدات بند کرنے اور یکم جولائی سے اس کی انشورنس اور ری انشورنس روکنے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات بند کردیگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس فیصلے کا اثر ملک کی توانائی اور صنعت پر پڑنے سے روکنے کےلئے تمام تر کوشش کریگی۔

مزید : کامرس