موڈیز نے سپین کے 28 بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی
میڈرڈ(اے پی پی) عالمی ریٹنگ ادارے موڈیز نے سپین کے 28 بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی۔ سپین کی طرف سے بینکنگ نظام کیلئے کیش بیل آﺅٹ کیلئے درخواست کے چند گھنٹوں بعد موڈیز نے سپین کے 28 بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کر دی جس سے سپین کی حکومت و معیشت کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ موڈیز کے مطابق سپین کے بینکنگ نظام کو کمرشل رئیل اسٹیٹ قرضوں کی وجہ سے زبردست خسارے کا سامنا ہے۔ ان قرضوں کا حجم 62 ارب یورو کے لگ بھگ ہے۔ یورو زون کے وزراءخارجہ نے سپین کے بینکوں کیلئے 100 بلین یورو (125 بلین ڈالر) دینے کیلئے منظوری دی ہے۔