خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور (اے ا ین این) سپین کے 28بینکوں کی ریٹنگ کم کئے جانے کے بعد ایشیائی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی۔یورپ کے اقتصادی حالات میں بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے جس سے سرمایہ کاروں کا رویہ محتاط ہوگیا ہے۔ سنگاپور میں لائٹ سوئٹ کروڈ آئل کے سودے مزید چوبیس سینٹ کمی سے اٹھتر ڈالر ستانوے سینٹ میں طے پائے۔ لندن کا بیرنٹ نارتھ اکیس پیسے کی کمی سے نوے ڈالر اسی سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔ میڈرڈ نے یورپی یونین سے سو ارب یورو کی امداد مانگی ہے تاکہ تباہ ہوتی بینکنگ صنعت کو سہارا دیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -