مقبوضہ کشمیر درگاہ دستگیر صاحب کے جل کرخاکستر ہونے کی شدید مذمت

مقبوضہ کشمیر درگاہ دستگیر صاحب کے جل کرخاکستر ہونے کی شدید مذمت

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں نے دوسو برس پرانی درگاہ دستگیر صاحب کے جل کرخاکستر ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق ، بزرگ کشمیری حریت رہنماءسید علی گیلانی ،جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ، متحدہ مجلس علماءاور مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین نے اپنے الگ الگ بیانات میں درگاہ دستگیر صاحب خاکستر ہونے کے سخت مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی ۔انہوں نے سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزآگ بھڑک اٹھنے سے درگاہ مکمل طورپر شہید ہو گئی تھی ۔

مزید : عالمی منظر