کھٹمنڈو کے مغرب میں تیز رفتار بس گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک

کھٹمنڈو کے مغرب میں تیز رفتار بس گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک

کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغرب میں تیز رفتار بس گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہاڑی علاقہ میں ایک مسافر بس تیز رفتاری سے خطرناک پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے 400 میٹر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ ضلعی پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھارت بہادر نے بتایا کہ 17 مسافروں کو لیکر ایک بس ملک کے مغربی حصے سے چندرنگر شہر جا رہی تھی کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث خطرناک پہاڑی موڑ پر بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے 1300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی راستے پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 7 زخمی مسافروں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر