لندن‘ہسپتالوں کے غیر اعلانیہ معائنوں میں غیر معیاری کیئر پر اظہار تشویش

لندن‘ہسپتالوں کے غیر اعلانیہ معائنوں میں غیر معیاری کیئر پر اظہار تشویش

  لندن (جی این آئی )سیکھنے کی قدرتی صلاحیت نہ رکھنے والے افراد کو ہر دو دفعہ میں سے ایک بار غیر معیاری کیئر ملتی ہے اس امر کا اظہار کیئر سروسز واچ ڈاگ نے گزشتہ روز جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کیا۔کیئر کوالٹی کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں کئے گئے انسپیکشن میں 145 ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں سے تقریبا نصف کیئر ، ویلفیئر اور زیادتی سے محفوظ رکھنے کی ضمن میں ضروری معیار فراہم کرنے میں ناکام پائے گئے۔ واضح رہے کہ یہ غیر اعلان شدہ معائنے بی بی سی کے پینوراما پروگرام میں برسٹل کے نزدیک ونٹربورن ویو ہسپتال پر زیادتی کے انکشاف کے پس منظر میں کئے گئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر