فلوریڈا ‘ سمندری طوفان نے تباہی مچادی ، 2افراد ہلاک،5 لاپتہ

فلوریڈا ‘ سمندری طوفان نے تباہی مچادی ، 2افراد ہلاک،5 لاپتہ

نیویارک(آئی این پی ) امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں2افراد ہلاک اور5 لاپتہ ہوگئے۔منگل کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔فلوریڈ امیں سمندری طوفان کے باعث بارشیں اور تیز ہوائیں چلیں جن کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔تیز ہوائیں چلنے سے پاور لائنز بھی گر گئیں جس کی وجہ سے پینتیس ہزار گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔صورتحال سے نمٹنے کے لیے فلوریڈا کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر