یوگنڈا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

یوگنڈا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کمپالا (اے پی پی) یوگنڈا میں کینیا کی سرحد سے ملحق پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یوگنڈا میں ریڈ کراس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی دن سے جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجہ میں پورے تین گاﺅں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔ حادثہ کے وقت ہر ایک گاﺅں میں کم از کم ایک سو افراد موجود تھے جو ملبے تلے دب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -