میکسیکو ‘پولیس اور منشیات فروش گروہ کی جھڑپ، 3 پولیس اہلکار ہلاک

میکسیکو ‘پولیس اور منشیات فروش گروہ کی جھڑپ، 3 پولیس اہلکار ہلاک

میکسیکو سٹی(اے پی پی) میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروش گروہ کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق میکسیکو کے انٹرنےشنل ایئر پورٹ پر پولیس فورس اس وقت جرائم پیشہ افراد کی گولیاں کا نشانہ بنی جب شک گزرنے پر پولیس اہلکاروں نے دو افراد کا تعاقب شروع کیا۔ پولیس اور مشتبہ سمگلروں کے درمیان جھڑپ ایئر پورٹ کے ٹرمینل نمبر 2 میں کچھ دیر جاری رہی جس سے وہاں کھلبلی مچ گئی۔ سمگلروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نے ہسپتال میں دم توڑا جبکہ سمگلر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس کے مطابق سمگلروں کا تعلق کوکین کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ سے ہے۔ میکسیکو سٹی کے ایئر پورٹس اور بندرگاہوں سے رواں سال پولیس 200 کلو گرام کوکین پکڑ چکی ہے۔

مزید : عالمی منظر