یواے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈرکی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات
ژلندن(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد جنرل شیخ محمد بن زائد النہیان نے گزشتہ روز یہاں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔