انجلینا جولی اور براڈ پٹ کا جلد شادی کرنے کا فیصلہ

انجلینا جولی اور براڈ پٹ کا جلد شادی کرنے کا فیصلہ
 انجلینا جولی اور براڈ پٹ کا جلد شادی کرنے کا فیصلہ

  


لندن (نیٹ نیوز) معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے ساتھی براڈ پٹ نے جلد باقاعدہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت اپنی علیحدہ فلموں کی شوٹنگ کےلئے برطانیہ میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنی باقاعدہ شادی کےلئے ونڈسر میں اسی چرچ کا انتخاب کیا ہے جہاں برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی دوسری اہلیہ کمیلا پارکر شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے اس تقریب کو انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس موقع پر صرف ان کے بچے اور چند قریبی دوست ان کے ہمراہ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی لیکن یہ کہا ہے کہ وہ جنوبی فرانس میں اپنی رہائش شاٹو میرادل میں اپنی شادی کی پرتعیش تقریبات منعقد کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں گزشتہ سات سال سے اکٹھے رہ رہے ہیں تاہم انہوں نے منگنی گزشتہ اپریل میں کی تھی

مزید : کلچر