فلم کیسابلانکا کے ہدایتکار کو دیا گیا آسکر ایوارڈ نیلامی کےلئے پیش

فلم کیسابلانکا کے ہدایتکار کو دیا گیا آسکر ایوارڈ نیلامی کےلئے پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی ووڈکی معروف کلاسیکل فلم کیسابلانکا کے ہدایتکار کو دیا گیا آسکر ایوارڈ نیلامی کےلئے پیش کردیا گیا۔ آکشن ہاﺅس کے مطابق مذکورہ ایوارڈ 2.5 ملین سے 3 ملین ڈالر کے درمیان نیلام ہونے کی توقع ہے۔ مذکورہ آسکر ایوارڈ 1943 ءمیں ہنگرین نژاد ہدایتکار کوٹیز کو دیا گیا جو 1961ءمیں انتقال کرگئے۔ ایوارڈ کی نیلامی28 جون کو لاس اینجلس میں ہوگی۔ کیسا بلانکا میں ہمفری بوگرٹ اور انگرڈ برگ مین نے کام کیا تھا۔ فلم کو 2007ءمیں 100 سال کی سب سے بہترین فلموں میں تیسری بہترین فلم کا درجہ دیا گیا۔ کرٹیز کا آسکر اس سے قبل 2003ءمیں 231500 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

مزید :

کلچر -