”اک لفظ محبت“کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بینا چوہدری

”اک لفظ محبت“کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بینا چوہدری
”اک لفظ محبت“کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بینا چوہدری

  


لاہور (فلم رپورٹر)ٹی وی کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل”اک لفظ محبت“کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اس ڈرامے کے ایک سین پر ڈائریکٹر اے حفیظ نے بے پناہ محنت کی ہے۔وہ گزشتہ روز”پاکستان“سے گفتگو کررہی تھیں۔بینا چوہدری نے کہا کہ ”اک لفظ محبت“میں میرا رول منفی ہے جس کو نبھانے کے لئے میں نے بہت لگن کے ساتھ کام کیا ہے میں اپنے فنّی کیرئیر میں پہلی مرتبہ اس قسم کا کردار ادا کررہی ہوں۔اس رول کو بہتر بنانے میں اے حفیظ نے میری مکمل رہنمائی کی ہے جس کے لئے میں اُن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔میرے جلد آنے والے پراجیکٹس میں ”فخریہ پیشکش“”قدرت“”پیا ملن کی آس“”ہیر رانجھا“”ماہی ماہی کوک دی“اور”یا جانے خدا“شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بینا چوہدری نے بتایا کہ میں ہمیشہ اُن کرداروں کو قبول کرتی ہوں جن میں پرفارمنس کا مارجن موجود ہوتا ہے۔

مزید : کلچر