کترینہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

کترینہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ
کترینہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

  


ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف کی فلم سوکروڑکابزنس نہیں کرتی مگر کیٹ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فیورٹ اداکارہ ہیں۔ من موہنی سی اداکارہ کترینہ کیف آج کل ہیں سارے فلم پروڈیوسرزکی آنکھ کا تارہ۔بالی ووڈکے تینوں خانز کے ساتھ وہ آرہی ہیں فلموں میں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینہ کیف کی کوئی بھی فلم سوکروڑکلب میں داخل نہیں ہوپائی۔مگر اس کے باوجود کیٹ مداحوں میں بے حد پسندکی جاتی ہیں۔اورتواور کترینہ کا معاوضہ بھی آسمان کو چھوتا ہے۔ قسمت اور دولت کی دیوی کترینہ پر اس قدر مہربان ہے کہ وہ جتنا چاہتی ہیں معاوضہ مل جاتاہے۔یوں کترینہ کیف ابھی تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کاٹائیٹل اپنے پاس ہی محفوظ کرکے بیٹھی ہیں۔

مزید : کلچر