ہالی ووڈ باکس آفس پر ننھی شہزادی کا راج

ہالی ووڈ باکس آفس پر ننھی شہزادی کا راج

نیویارک (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ باکس آفس پر جاری ہے فلموں کی جنگ۔ اس بار ننھی شہزادی نے سب کو دنگ کیا۔ جنگلی جانوروں کے چھکے چھڑادیئے۔ بھگادیا شہر سے شیر،زرافہ اور پینگوئنز کو۔ ہالی ووڈ کے جمعہ بازار میں یوں تو ہر ہفتے کئی فلمیں سجتی ہیں۔ مگر اب کی بار ہے مقابلہ سخت ننھی شہزادی اور جنگلی جانوروں کے درمیان ۔اس مرتبہ دو اینی میٹڈ فلموں میں کشمکش جاری ہے۔ گزشتہ دوہفتے سے باکس آفس پر ادھم مچائی تھی جانوروں نے۔ جونیویارک میں اپنی شرارتوں اورحماقتوں سے کررہے تھے ۔

مزید : کلچر