شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نایاب تصاویر کی نمائش آج اختتام پذیر ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) لوک ورثہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نایاب تصاویر کی نمائش اختتام پذیر ہوگی، نمائش میں شہید بی بی کی 60سے زائد بہترین اورنایاب تصاویر رکھی گئی ہیں۔ لوک ورثہ نے سینیٹر روبینہ خالد کے تعاون سے شہید بے نظیربھٹو کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد شہید بی بی کی ملک میں جمہوریت کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ نمائش میں جڑواں شہروں کے عوام نے گہری دلچسپی ظاہر کی جبکہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے بھی نمائش میں موجود تصاویر دیکھنے کےلئے لوک ورثہ کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ لوک ورثہ میں ہر سال شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی سالگرہ پر اس طرح کے پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔