سٹیج ڈرامہ ” بادشاہ، غلام اور بیگم “ آج پیش کیا جائے گا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کے زیر اہتمام بلوچستان کے فنکاروں کا سٹیچ ڈرامہ ” بادشاہ، غلام اور بیگم “ (آج) بدھ کو رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔ پی این سی اے میں عوام کی تفریح کےلئے پروگرام پیش کئے جاتے ہیں لیکن یہاں مختلف علاقوں کے فنکاروں کوبھی اپنی کارگردگی دکھانے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحتیوں کے اظہارکے ساتھ ساتھ اس خطہ کی ثقافت کوبھی اجاگر کرسکیں۔ پی این سی اے پاکستان کی تہذیب و ثقافت کے فروغ کے ذریعہ معاشرے میں امن و ہم آہنگی کی فضاءپیدا کرنے کےلئے ثفافتی پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔