شہرت والدین کی سپورٹ اور لگن کا نتیجہ ہے،رز کمالی
لاہور(فلم رپورٹر)فیشن ورلڈ کی سُپر ماڈل، اداکارہ،کمپئیررز کمالی نے کہا ہے کہ میری شہرت والدین کی سپورٹ اور میری لگن کا نتیجہ ہے،میرے والدین نے میری پرورش شہزادیوں کی طرح کی ہے انہوں نے مجھے ہر طرح کی آزادی دی لیکن میں کبھی اُن کی دی ہوئی آزادی کا ناجائز فائدہ نہیں اُٹھایا لوگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو آزادی دینے کا مطلب ہے کہ وہ بگڑ جاتے ہیںلیکن میں اپنے معاملے میں ایسا نہیں سجھتی والدین کی جانب سے ملنے والی آزادی کی وجہ سے میرے اندر اعتماد پیدا ہوا ہے،ایک سوال کے جواب میں رز کمالی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل”محمود آباد کی ملکائیں“میں اپنی زندگی کا بہترین رول پلے کیا ہے میں ہمیشہ پاور فُل اور پرفارمنس سے بھرپور رول ادا کرنے کو ترجیح دی ہے،اس وقت میری ایک ڈرامہ سیریل”رانی بیٹی راج کرے گی“بھی آن ائیر ہے اُس میں بھی میرا رول روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے۔میں تو یہ جانتی ہوں کہ کامیابی کے لئے ایمانداری شرط ہے