ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کتاب ”سفر نامہ ترکی“ کی تقریب رونمائی آج الحمراہال میں ہو گی
لاہور (پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کتاب ”سفرنامہ ترکی“کی تقریب آج بروز بدھ سہ پہر 4 بجے الحمرا ہال نمبر 3 میں ہوگی جس کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کریں گے۔ لیاقت بلوچ ،ایس ایم ظفر، خواجہ سعد رفیق، مجیب الرحمن شامی،عطاءالرحمن، فرخ سہیل گوئندی، ڈاکٹر خورشید رضوی، ڈاکٹر اجمل نیازی، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، عبدالغفار عزیز، عامر خاکوانی اور میر العظیم اس موقع پر اظہار خیال کرینگے۔