حمزہ الٰہی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو تاجر سڑکوں پر آجائیں گے

حمزہ الٰہی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو تاجر سڑکوں پر آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سٹی رپورٹر) پولیس افسران حمزہ الٰہی عرف شانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے وگرنہ انجمن شہریان لاہور و تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج ہونگی۔ گزشتہ روز مرکزی انجمن شہریان لاہور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر تنظیموں کے نمائندوں و شہریان کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن شہریان لاہور کے سینئروائس چیئرمین محمد شفیق رضا قادری نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ ڈکیتی، اغواءاور قتل کے واقعات عام ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میں امن و امان اور جرائم میں روز بروز اضافے کا نوٹس لیں۔ شفیق رضا قادری نے مطالبہ کیا کہ شاہ عالم مارکیٹ کے صدر شیخ فضل الٰہی کے بیٹے حمزہ الٰہی عرف شانی کے قاتل کو فوری گرفتارکیا جائے۔