جمعیت علماء پاکستان نیازی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

جمعیت علماء پاکستان نیازی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری پر فائرنگ، بال بال بچ گئے

لاہور(کر ا ئم رپورٹر)تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں جمعیت علما پاکستان نیازی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پر اندھا دھند فائرنگ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر گولیوں کے خول قبضہ میں لے کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔بتایاگیا ہے کہ آصف کالونی کارہائشی قاری محمد ذوالفقار علی بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا ہے گزشتہ روزوہ محفل میلادرام گڑھ سے واپس آرہاتھا کہ جب وہ گھر کے قریب پہنچا تو اس دوران موٹر سائیکل پر سوار چار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئے فائرنگ سے پورے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ باغبانپورہ کی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور انہوں نے دیواروں ،گھر کے اندر پڑے سامان اور گیٹ پر لگی گولیوں کے خول اپنے قبضے میں لے کر قاری ذوالفقار کی درخواست نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق نامعلوم افراد اسے قتل کرنے آئے تھے تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئے پولیس کے مطابق ملزمان کا جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1