ایپکا رہنماﺅں کی ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر اور سیکرٹری سے ملاقات

ایپکا رہنماﺅں کی ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر اور سیکرٹری سے ملاقات

لاہور (خبرنگار) مرکزی سینیئر نائب صد رایپکا (پاکستان )و صوبائی صدر ایپکاپنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری کی سربراہی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ، پنجاب کے ایک وفد نے الطاف ایزد خان سیکرٹری اور محمد قیصر ، ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئرسے ملاقات کی جسمیں اُنہوں نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین کے مسائل کے حل کی طرف اُنکی توجہ مبذول کی ۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر نے ایپکا کے وفد کو ملازمین کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو محکمہ صحت میں ضم نہ کرانے کی یقین دہانی کروائی اور محکمے کو جوں کا توں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ۔ پنجاب بھر میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوراً بھجوا نے کا وعدہ کیا۔ مزید برآں پاپولیشن ویلفیئر کے گرفتار ایپکا عہدیداران و ملازمین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ایپکا وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری نے خیر سگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع سے ایپکا کے پلیٹ فارم سے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین کے مسائل کے حل کی خاطر احتجاج کیلئے زبردست دباﺅ کے نتیجے میں یہ تاریخ ساز میٹنگ کی گئی جسے ہم نے باہمی تعاون اور خیر سگالی سے بھرپور ماحول میں منعقد ہونیوالی اِس تاریخ ساز کامیاب میٹنگ کے بعد ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر باہمی گفت و شنید سے حل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام کو موخر کر نے کا اعلان کیااور اُمید ظاہر کی کہ جناب سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اِن مسائل کے حل کی جانب جلد از جلد عملی قدم اُٹھا ئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1