اسلام پورہ سے شہری کا بیگ غائب، کاغذات سے محروم
لاہور(سٹی رپورٹر) اسلام پورہ کے رہائشی اظہار حسین کا بیگ مین بازار سے نامعلوم افراد لے اڑے، وہ شاپنگ کرنے بازار گئے اور گاڑی نمبر ایل ای بی 1472 باہر کھڑی کر دی، شاپنگ کے دوران بیگ دکان پر رکھا جو کچھ ہی دیر بعد غائب ہو گیا، اظہار حسین بخاری ولد ارشاد احمد بخاری کا کہنا ہے کہ بیگ میں گاڑی کے کاغذات کے علاوہ دیگر دستاویزات تھیں، پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔