منشیات کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کو 25,25 سال قید

منشیات کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کو 25,25 سال قید

لاہور ( خبرنگار) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو25,25سال قید اور مجموعی طور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ ملزم میرا ، ایوب، رحمان اور اخلاق احمد سے اے این ایف فورس نے بھاری مقدار میں منشیات ملتان سمگلنگ کرتے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1