پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ

پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ

لاہور (پ ر) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں 100 سے 200 فی صد تک اضافہ کرنے ک خلاف احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں امتیاز رشید قریشی، ڈاکٹر شاہد نصیر، چودھری محبوب احمد، وسیم کیانی، صوفی طفیل، شیخ عبدالمجید، چودھری دلاور حسین کاہلوں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید قریشی نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ہرشربا اضافہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ قانون کے ہوتے ہوئے ادویات کمپنیوں کی طرف سے 100 سے 200 فیصد تک از خود اضافہ پر حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ہوتے ہوئے غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر یہ بم حکمرانوں کے خاتمہ کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیکر سابقہ ریٹ بحال کیے جائیں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا قبلہ درست کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1