مویشیوں کو شہر سے باہر نکالنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے

مویشیوں کو شہر سے باہر نکالنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پر اپنی کارکردگی کارعب دکھانے کے لئے جھوٹی خبریں شائع کرانا شروع کر دیں ڈی سی او کے دفتر کی طرف سے شہر سے مویشی (بھینس+ گائے) نکالنے کا ہر روز دعویٰ کیا جاتا ہے جبکہ عملی طور پر ایسا کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور مویشیوں کو شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی ڈی سی او نے متعلقہ ٹاﺅنوں کے عملے کو ہدایت کر دی، اس پر اب تک کسی نے عمل نہیں کیا اور جھوٹی رپورٹیں فائل کی جا رہی ہی، اقبال ٹاﺅن، وحدت روڈ، مصطفےٰ ٹاﺅن، جوہر ٹاﺅن اور ملحقہ علاقوں میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اقبال ٹاﺅن کے ٹی ایم او کے ذاتی علم میں لایا گیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ صورتحال یہ ہے کہ گوالے سورج طلوع ہونے کے بعد بھینسیں اور خانہ بدوش دینے، چھترے اور بکرے لے کر گھروں سے نکل پڑتے ہیں، یہ سڑکوں، بھیسوں اور پارکوں کے علاوہ گرین بیلٹوں میں کھلے بندوں پھرتے اور شہریوں کی پھلواریاں اجاڑنے کے بعد پی ایچ اے کی گرین بیلٹ میں بھی چرتے ہیں، گوالے کسی شہری کا شکوہ نہیں سنتے اور جھگڑا رتے ہیں۔ عالقے کے مکینوں کے مطابق ٹاﺅن کا عملہ ان گوالوں سے باقاعدہ ماہانہ وصول کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1