بچوں کو جدید انداز میں تربیت دے رہے ہیں، تنویر الحسن

بچوں کو جدید انداز میں تربیت دے رہے ہیں، تنویر الحسن

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) بچوں کو فٹ بال کے کھیل کے حوالے سے ہر ممکن تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے قابل ہو جائیں ان خیالات کا اظہار کیمپ میں بچوں کو تربیت دینے والے کوچ تنویر الحسنین نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں پر بچوں جو جدید دور کی تربیت دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اور دور حاضر کے مطابق ان کو تربیت دی جا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ اس سمر کیمپ کے دوران بچے زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں یہاں پر زیر تربیت بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ایسے کیمپس ہی ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1