توانائی بحران اور ٹیکسز نے کاروبار تباہ کر دیئے، محبوب سرکی

توانائی بحران اور ٹیکسز نے کاروبار تباہ کر دیئے، محبوب سرکی
توانائی بحران اور ٹیکسز نے کاروبار تباہ کر دیئے، محبوب سرکی

  


لاہور( وقائع نگار) انجمن تاجران فیروز پور بورڈ کے چیئرمین چوہدری محبوب علی سرکی نے کہا ہے کہ فیروز پور روڈ تجارتی مرکز کے حوالے سے لاہور کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے ۔ جس کو توانائی بحران اور ایف بی آر کی جانب سے مختلف ٹیکسز نے کاروبار کوتباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیروز پور روڈ کے تاجروں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے میٹرو رپیڈ بس سسٹم کے نقشہ میں تبدیلی کر کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس موقع پر فیروز پور بورڈ کے دیگر عہدیداران طاہر محمود بھٹی، چوہدری شہباز سرکی ،محمد رمضان، حاجی شجاع ذکریا، چوہدری محمد ارشاد، محمد ایاز سکندر، محمد عثمان اکرم، محمد شکیل اور رانا راحیل شوکت موجود تھے چوہدری محبوب علی سرکی و دیگر تاجر راہنماﺅں نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر مختلف اشیاءکی ہزاروں دکانیں ہیں جہاں پر تھوک و پرچون کا کاروبار ہوتا ہے۔ تاہم توانائی بحران، کاروبار کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کارخانے بند اور کاروبار30فیصد تک رہ گئے ہی

مزید : میٹروپولیٹن 1