بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور(اے پی اے )پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج تیز ہوا چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی رم جھم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مری، مظفرآباد، بالا کوٹ، میاں چنوں، بورے والا میں بارش سے موسم خوشگوا ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں ستائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد تفریحی مقام پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویڑنز میں بارش کا مکان ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد ڈویڑنز ،، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزا ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...