پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات ملتوی، اب اگست یا ستمبر میں ہونگے

پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات ملتوی، اب اگست یا ستمبر میں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات ملتوی کردئےے گئے ہیں۔ مذاکرات اب اگست یا ستمبر میں ہونگے۔بھارت کے این ڈی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دےتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان 18 جولائی کو مذاکرات کاانعقاد ہونا تھا جنہیں اب ری شیڈول کردیاگیا ہے کیونکہ وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دئےے جانے کے بعد پاکستان کے اندرونی سیا سی حالات سازگار نہیں جبکہ بھارت میں 19 جولائی سے صدارتی انتخابات کابھی انعقاد ہورہا ہے۔ اس لئے ایس ایم کرشنا کا پاکستان جانا ممکن نہیں جس کے باعث دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان آئندہ ماہ ہونیوالے مذاکرات ملتوی کردئےے گئے ہیں۔ اب ےہ مذاکرات اگست یا ستمبر میں ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -