وزیراعظم باقی کام چھوڑ کر بجلی کا مسئلہ حل کریں، زاہد خان

وزیراعظم باقی کام چھوڑ کر بجلی کا مسئلہ حل کریں، زاہد خان

اسلام آباد(ثناءنیوز)اے این پی کے رہنماسینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ وزارتوں کیلئے حکومتی اتحاد میں شامل نہیں ہوئے ، سودا کرنا ہوتا تو نائب وزیراعظم کا عہدہ لے سکتے ہیں۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا وزیراعظم کو سب سے پہلے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات فیصلے نہیں ہونے دیں گے، ایسے فیصلے نہ کیئے جائیں جس سے عوام باہر نکلیں۔ خیبر پختونخوا میں 20 سے 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،اگر حکومت نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے آئندہ اجلاسوں میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ زاہد خان نے کہا کہ جے یو آئی کی سفارش پر پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی اے این پی شدید مذمت کرتی ہے،اسے فی الفور تبدیل کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیر اعظم کے معاملے پر اے این پی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مزید : صفحہ اول