پرویزالٰہی کو نائب وزیراعظم بنانے کیلئے رولز آ ف بزنس میں ترمیم کی گئی

پرویزالٰہی کو نائب وزیراعظم بنانے کیلئے رولز آ ف بزنس میں ترمیم کی گئی

اسلام آباد (این این آئی)چودھری پرویز الٰہی کو نائب وزیراعظم بنانے کے لئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی گئی ہے۔ نائب وزیراعظم کا عہدہ آئین سمیت رولز آف بزنس میں بھی نہیں تھا۔عہدہ تخلیق کرنے کےلئے چار آپشنز استعمال کئے جاسکتے تھے جس میں آئین میں ترمیم، رولز میں ترمیم، ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرکے یا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ تخلیق کرنا شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے بعد حکومتی رولز میں ترمیم کی گئی ۔

مزید : صفحہ اول