وزیراعظم کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل دائر

وزیراعظم کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد(خبرنگار)سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کو سوئس حکام کو خط تحریر نہ کرنے پر کام سے روکنے بارے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ، اپیل منگل کے روز مولوی اقبال حیدر نے دائر کی ہے ، اپیل میں انھوں نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اوروفاقی حکومت کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ اپیل سند ھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے جس میں سندھ ہائی کورٹ نے مولوی اقبال حیدر کی درخواست یہ کرخارج کردی تھی کہ چونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیںاس لیے خارج کی جاتی ہیں ،سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے یہ فیصلہ 25جون کوجاری کیاتھا ،اپیل میں مزید کہاگیاہے کہ سندھ ہائی کورٹ ان کی درخواست کی سماعت کرنے کی مجاز تھی اور درخواست گزار کایہ حق تھا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ سے رجوع کرسکے درخواست کے اختتام پر عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ ان کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کوسماعت کے لیے منظور فرماکر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قر اردیاجائے اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو اس وقت تک کام سے روکا جائے جب تک وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے سوئس حکام کو خط تحریر نہیں کردیتے ۔

مزید : صفحہ اول