عوام مہنگائی میں گھرے ہوئے ہیں حکمران اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں:فضل الرحمن
لاہور(پ ر)پو را ملک لوڈ شیڈنگ پر سراپا احتجاج ہے اور حکمران قوم کو تسلیاں دینے میں مصروف ہیں لیکن کوئی مستقل حل دینے میں نا کام ہیں ، عوام مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی مشکلات میں گھرے ہو ئے ہیں اور حکمران اقتدار کی جنگ لڑ نے میں مصروف ہیں، حکومت نے غریب سے روٹی بھی چھین لی ہے اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ڈپریشن کا شکار کر دیا ، فیکٹریاں کار خانے بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری عام ہو رہی ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق یہ باتیں جے یو آئی کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن اپنی اقامت گاہ پر پارٹی وفود اور عہدے داروں مو لا نا محمد امجد خان ،الحاج شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو ،سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ پہلے بحران ختم نہیں ہورہے افسوس یہ ہے کہ ملک ایک نئے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے یہی جمہوریت کا حسن بھی اور ملک وملت مفاد بھی اسی مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ اب اتحادی صفوں میں شامل ہونے اور نیٹو سپلائی بحال کر نا کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ہمارے نزدیک ایسا سوچنا بھی بد ترین جرم ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو ں انہوں نے کہا کہ ملک میں بد امنی کے تحفے اتحادی صفوں میں شامل ہو نے کا نتیجہ ہے اور آنکھیں بند کر کے فیصلے کر نے کے نتیجے میں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سڑکوں پر بجلی مانگ رہی ہے اور حکمران بجلی کی قیمتوں اضافے کی خبریں کو سنا رہے ہیں حکومت کا یہ انداز غیر جمہوری ہے ۔