انجینئر پر قاتلانہ حملے کیخلاف انجینئرز ایسوسی ایشن کا آج ہڑتال کا اعلان

انجینئر پر قاتلانہ حملے کیخلاف انجینئرز ایسوسی ایشن کا آج ہڑتال کا اعلان

لاہور(خبر نگار) سوئی گیس کمیٹی کے انجینئرز اور ملازمین نے گیس کمپنی کے انجینئر محمد رشید کے قاتلانہ حملے کے خلاف آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفاتروں میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا ہے، سوئی گیس کمپنی کے انجینئرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سہیل ایم گلزار نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے اگلے24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار نہ کیا تو گیس کمپنی کے تمام ملازمین دفاتروں میں مکمل ہڑتال کریں گے اور اس میں صرف ایمرجنسی کے دفاتروں میں کام کیا جائے گا جبکہ سوئی گیس کمپنی کے ملازمین یونیز کے عہدیداروں نے بھی دفاتروں میں مکمل ہڑتال اور آج سے قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر