سوئی گیس کمپنی کے ملازمین کے 28 جون کو ہونے والے الیکشن میں امیدوار متحرک ہوگئے

سوئی گیس کمپنی کے ملازمین کے 28 جون کو ہونے والے الیکشن میں امیدوار متحرک ...

لاہور (خبر نگار) سوئی گیس کمپنی کے ملازمین کے دو سال کے لئے سال 2012-14ءکے 28 جون کو ہونے والے الیکشن میں تنزلی آگئی ہے گزشتہ روز پیر محمد گروپ کی جانب سے مرکزی صدر کے لئے امیدوار شہزاد اقبال خان اور مزدوراتحاد کے ارشد جمیل سمیت آزاد گروپ کے صدارت کے امیدوار راجہ مختار نے الگ الگ جلسے وجلوسوں سے خطاب کیا۔ اس میں پیر محمد گروپ کے شہزاد اقبال رضا نے گزشتہ رات گلبرگ میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق کو بحال کروایا جائے گا جبکہ مزدور گروپ کے ارشد جمیل نے کہا کہ وہ کامیاب ہوکر ملازمین کے حقوق کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر