ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم

ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، پرائز بانڈ ، قیمتی سامان ، گاڑیوں ا ور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے واردات کے دوران شدید فائرنگ کی ، شاد باغ کے علاقے میں نادر آفس کا ملازم محمد اسلم 15لاکھ روپے کی رقم بنک میں جمع کرانے کے لئے آفس سے باہر نکالا ہی تھا کہ ڈاکوﺅں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر رقم چھین لی اور مزاحمت پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ماڈل ٹاﺅن کے علاقے میں یاسر تنویر کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور گھر سے12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، پرائز بانڈ وغیرہ لوٹ لئے، مغل پورہ میں ڈاکوﺅں نے ساجد کے گھر میں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور گھر میں کھڑی دو موٹر سائیکلیں ، فیکٹری ایریا میں ڈاکوﺅں نے نذر سے کے گھر میں گھس کر5لاکھ روپے مالیت ، شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے تجمل کے گھر میں گھس کر 4لاکھ روپے مالیت ، مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے ذیشان کے گھر میں گھس کر4لاکھ روپے مالیت ، لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے عظیم قریشی کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ا ور موٹر سائیکل ، ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے عبدالقیوم کو کار سمیت اغوا کر لیا بعد ازاں ڈاکو عبدالقیوم کو کار سے پھینک کر فرار ہو گئے، فیکٹری ایریا میں چوروں نے سہیل کے گھر میں گھس کر3لاکھ روپے مالیت ، مصری شاہ میں ڈاکوﺅں نے عمران کے گھر میں گھس کر3لاکھ روپے مالیت ، گلبرگ میں چوروں وسیم کے گھر میں گھس کر لیپ ٹاپ ، نقدی اور موبائل فون، جنوبی چھاﺅنی میں چوروں نے بٹ پان شاپ کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے مالیت ، مانگا منڈی میں ڈاکوﺅں نے ہوٹل میں گھس کر کھانے کھانے والے وقاص وغیرہ سے6موبائل فون اور 5ہزار روپے ، ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے راشد سے40ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے رشید سے30ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے حساس ادارے کے سابق آفیسر راشد نوید سے25ہزار روپے اور موبائل فون ، کاہنہ میں ڈاکوﺅں نے ساجد سے25ہزار روپے ا ور موبائل فون، شالیمار میں ڈاکوﺅں نے فیصل شہزاد سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے شکیل سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے مشتاق سے15ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں ڈاکوﺅں نے رضا علی سے 15ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے ، باغبانپورہ میں ارشد، غالب مارکیٹ میں اکبر انصاری ، ماڈل ٹاﺅن میں داﺅد ، گارڈن ٹاﺅن میں اسرار ، جوہر ٹاﺅن میں عمر کی گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ میں عارف ، لوہاری گیٹ میں نواز سبزہ زار میں شاہد ، گلشن راوی میں مدثر لیاقت آباد میں قمر، اچھرہ میں ایوب ، اسلام پورہ میں ذیشان ، کاہنہ میں حیدر شاہ ، لیاقت آباد میں عالمگیر ، سندر میں شہزاد، وحدت کالونی میں فرخت کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -