یوٹیلیٹی سٹوروں پر 2 ارب 70 کروڑ کا رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹوروں پر 2 ارب 70 کروڑ کا رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز سے دو ارب ستر کروڑ روپے کا رمضان پیکیج کا اعلان کرے گی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے کا پیکیج پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جولائی کے دوسرے ہفتے میں رمضان پیکیج کا اعلان کرے گی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی، چاول، کھجوریں، مشروبات، بیسن سمیت دو سو اشیا پر سبسڈی دی جائے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی رمضان پیکیج کے سلسلے میں اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ آٹے کی قیمت کم کرنے کے لئے حکومت پنجاب چار ارب کی سبسڈی دے گی، جبکہ سبسڈی والا آٹا اتوار اور رمضان بازاروں کے علاوہ عام مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -