عوام ڈاکوﺅں اور لٹیروں کو الیکشن میں نشان عبرت بنا دیں گے، چودھری عبدالغفور

عوام ڈاکوﺅں اور لٹیروں کو الیکشن میں نشان عبرت بنا دیں گے، چودھری عبدالغفور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے جمہوریت کے چمپئن نہ بنیں۔ ملک کی تاریخ میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں سے کسی بھلائی کی امید نہیں ہے۔ چودھری عبدالغفور نے شرجیل میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان لیں کہ ڈاکوﺅں اور لٹیروں کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے اور الیکشن میں عوام انہیں نشان عبرت بنا دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی تضحیک کرنے والے آئین و قانون کی بالادستی کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں اور ملک کے ہر ادارے کو اپنی نااہلی اور بدانتظامی سے برد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں کاٹ کر سوئس بنکوں میں کروڑوں ڈالر جمع کروانے والے صدر زرداری لوٹی ہوئی دولت واپس نہ لانے کے لئے کتنے وزیر اعظموں کی قربانی دیں گے؟ چودھری عبدالغفور نے کہا کہ شرجیل میمن جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے اپنے لیڈروں کی لوٹ مار اور کرپشن کا عوام کو حساب دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -