فضل الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس طلب کرلیا

فضل الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس طلب کرلیا

لاہور(پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے پا رٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس 8 اور 9 جولائی کو پشاور میں پارٹی کے صوبائی دفتر رنگ روڈ میں طلب کرلیا ہے۔ یہ بات پارٹی کے ترجمان مولانا محمد امجد خان نے یہاں میڈیا کو بتائی۔ اس موقع پر مخدوم اقبال اعوان‘ حافظ اطہر عزیز‘ پروفیسر ابو بکر اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی طرف سے اراکین شوریٰ کو ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میںآئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ کے بعد معاشی حالات بھی زیر بحث آئیں گے

مزید : صفحہ آخر