حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، ثناءاللہ

حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، ثناءاللہ

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہٹاﺅ مہم کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ حکومت اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اپنی موت آپ مر رہی ہے وفاقی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ، بدامنی، بے روزگاری اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے “کارناموں“ پر اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنا ہر شہری کا حق ہے اور رحمن ملک یہ حق کسی شہری سے نہیں چھین سکتے۔ صوبائی وزیر قانون نے رحمن ملک کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشیر داخلہ عوام میں جاکر دیکھیں لوگ جھولیاں اٹھا کر ان کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں ملک کا بااثر شخص ہوتا تو اب تک علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ سلاخوں کے پیچھے ہوتا کیونکہ ان لیٹروں نے قومی وسائل کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھرلی ہیں اور ملک کو اقتصادی تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے۔

مزید : صفحہ آخر