ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں کے ججز ، آفیسرز اور عملہ کے اثاثوں کی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

ہائیکورٹ کی ماتحت عدالتوں کے ججز ، آفیسرز اور عملہ کے اثاثوں کی رپورٹ پیش ...

 لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے ججوں ¾ آفیسرز اور ماتحت عملہ کو 31 جولائی تک اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔چیف جسٹس لاہورہا ئیکورٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کوجاری کئے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان ¾ جن میں ایڈیشنل سیشن جج ¾ سینئر سول جج اور سول جج بھی شامل ہیں کے علاوہ سپرنٹنڈنٹس سیشن کورٹس ¾ اور ماتحت عملہ اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون ملک اثاثے اوربینک بیلنس کی بھی مکمل تفصیلات31 جولائی تک پیش کریں اس کے علاوہ سال-11 2010 اور رواں سال میں بنائے گئے اثاثے یا ان میں کمی کے حوالے سے بھی علیحدہ رپورٹ پیش کی جائے ۔

مزید : صفحہ آخر