ایف بی آرنے ڈیزاسٹر منیجمنٹ خیبرپختونخواہ کے اکاﺅنٹس منجمد کردیے

ایف بی آرنے ڈیزاسٹر منیجمنٹ خیبرپختونخواہ کے اکاﺅنٹس منجمد کردیے
ایف بی آرنے ڈیزاسٹر منیجمنٹ خیبرپختونخواہ کے اکاﺅنٹس منجمد کردیے

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اکاﺅنٹ منجمد کردیے ہیں ۔ ایف بی آر کے مطابق ڈی ایم اے کے ذمے ایک کروڑ چونتیس لاکھ اکیاسی ہزار روپے کے بقایاجات ہیں جبکہ ڈی ایم اے کے مطابق تمام بقایاجات وزیراعظم نے 2009ءمیں معاف کردیئے تھے ۔ فنڈز کی بندش سے بے گھر ہونے والے ستر ہزار خاندان متاثر ہوں گے ۔

مزید : بزنس /Breaking News