حج کرپشن کیس:سابق تفتیشی افسر حسین اصغر معطل ، تنخواہ بند، سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کے سابق تفتیشی افسرا ور آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو معطل کرکے کل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کواٹارنی جنرل نے بتایاگیاکہ حسین اصغر نے ابھی تک ایف آئی اے میں رپورٹ نہیں کی جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حسین اصغر وزیراعظم سے بڑے ہیں ، اگر تحقیقات جوائن نہیں کرتے تو اُن کے خلاف کارروائی کریںگے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ حسین اصغر کومعطل کریں جس پر عدالت نے اُن کی تنخواہ بند کرتے ہوئے کل تک معطلی کی رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہاتھاکہ حسین اصغر واپس نہ آئے تو کارروائی کریں گے ۔حسین اصغر حکومت کا ملازم ہے ، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے ۔