یمن: ایک ہفتے کے دوران بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 73شہری مارے گئے

یمن: ایک ہفتے کے دوران بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 73شہری مارے گئے
یمن: ایک ہفتے کے دوران بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 73شہری مارے گئے

  


ابیان (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں القاعدہ کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے ایک ہفتے کے دوران73شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ زنجیبار کے گورنر کے دفتر کے قریب سے سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے تین ہزار کے قریب بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا ہے۔گورنر دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے لڑائی کے دوران 20عسکریت پسند اور دو فوجی ہلاک ہوئے تھے جن کی لاشیں مل گئی ہیں، یہ لاشیں جھاڑیوں اور دیہات کے گردو نواح سے ملی ہیں۔ فوج نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ سال بحران کے دوران القاعدہ کے قبضہ کیا ہوا علاقہ دوماہ کی کارروائی کے بعد دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے علاقہ خالی کرنے سے پہلے بارودی سرنگوں کا شہر کے مختلف علاقوں میں جال بچھا دیا تھا جس سے گزشتہ ہفتے سے یہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /Breaking News