جناح ہسپتال کراچی کے شعبہ اطفال کے وینٹی لیٹرز اور اینکیوبیٹرز خراب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہسپتال شعبہ اطفال کے وینٹی لیٹرز اور اینکیوبیٹرز خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کے ورثاءکو مشکلات کا سامناہے ۔شعبہ اطفال کے پانچ وینٹی لیٹرز اور 14اینکیوبیٹرز خراب ہوگئے ہیں اور آنے والے مریض بچوں کے ورثاءپرائیویٹ ہسپتالوں میں لے جانے کی تجویز دی جارہی ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جلد ٹھیک کرالیں گے ۔ ڈائریکٹر کے مطابق ہسپتال کی مشینری خراب نہیں ، خراب اشیاءکی مرمت ساتھ ساتھ جاری رہتی ہے ۔