کراچی کے علاقے ڈالمیا اور آگرہ تاج میں دستی بم حملے، خاتون جاں بحق، چھ افراد زخمی

کراچی کے علاقے ڈالمیا اور آگرہ تاج میں دستی بم حملے، خاتون جاں بحق، چھ افراد ...
کراچی کے علاقے ڈالمیا اور آگرہ تاج میں دستی بم حملے، خاتون جاں بحق، چھ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائدمیں ڈالمیا اورلیاری آگرہ تا ج کے علاقوں میں دستی بم حملوں میں خاتون جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ڈالمیا کے علاقے عزیز بھٹی کی گلی نمبر 12میں ہونے والے بم حملے میں خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں سے قبل فائرنگ بھی کی گئی۔ عین اُسی وقت آگرہ تاج کالونی میں گلی کے اندردستی بم پھینکا گیا جس سے چار افراد زخمی ہوئے ۔دونوں حملوں کے ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مزید :

کراچی -Breaking News -