بھارت کو ہر واقعہ میں آئی ایس آئی ہی نظر آتی ہے : رحمان ملک

بھارت کو ہر واقعہ میں آئی ایس آئی ہی نظر آتی ہے : رحمان ملک
بھارت کو ہر واقعہ میں آئی ایس آئی ہی نظر آتی ہے : رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی بھی معاملہ ہو بغیر تحقیق کے الزام آئی ایس آئی پر لگادیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کاحادثہ ہواتو بھی الزام آئی ایس آئی پر لگایا گیا مگر اس واقع میں بھارتی شہری ملوث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سرجیت سنگھ کو آئندہ 48 گھنٹوں میں رہا کر کے بھارت کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سربجیت سنگھ اور سرجیت سنگھ دو الگ الگ قیدی ہیں جن میں سے سرجیت سنگھ اپنے حصے کی سزا کاٹ چکا ہے جبکہ سربجیت سنگھ کا معاملہ پرانا ہے جسے سزائے موت ہوئی ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ مفاہمت کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو جلد رہا کیا جائے گا،بے بنیاد الزامات کے تحت دو طرفہ تعلقات خراب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین بھارتی شہری بھی ممبئی حملے میں ملوث ہیں، ذبیح الدین سے متعلق بھارتی حکام کی معلومات مکمل نہیں ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -